پوشانہ ڈوگر یاں میں طبی کیمپ منعقد کیا گیا 

بختیار کاظمی

سرنکوٹ//فوج کی جانب سے سرنکوٹ کے پوشانہ ڈوگریاں علاقہ میں ایک طبی کیمپ منعقد کیا گیا جس میں مکینوں کو معیاری طبی سہولیات فراہم کی گیں ۔فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ دیہاتی علاقہ میں عوام کو معیاری صحت سہولیات فراہم کرنے کیلئے ڈوگریاں میں ویٹرنری اور میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔  بیان میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ گاؤں اور ملحقہ علاقے کے لوگ اور جانوروں کی طبی سہولیات کی کمی کا شکار تھے اور طویل عرصے سے ایسے کیمپ کے انعقاد کا مطالبہ کر رہے تھے ۔اس علاقے کے لوگوں اور جانوروں کو درپیش طبی مسائل کو حل کرنے کے لئے ایک میڈیکل اور ویٹرنری کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران فوج کے ماہر ڈاکٹروں نے مکینوں کو معیاری طبی سہولیات فراہم کیں ۔اس طبی کیمپ کے دوران 347مریضوں کیساتھ ساتھ 91مویشیوں کا بھی علاج معالجہ کیا گیا ۔