کوٹرنکہ //کوٹرنکہ سب ڈویژن کی کیول پنچایت میں ایک بیداری کیمپ کا اہتمام کیا گیا تاکہ ممکنہ استفادہ کنندگان بالخصوص لڑکیوں کو دیہی روزسکیموں کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔اس بیداری پروگرام کے دوران مقررین نے ’امید ‘این آر ایل ایم ،ودیگر سکیموں کے سلسلہ میں لوگوں کو بیداری کیا ۔کیول لوئر، بدھل بلاک کی پنچایت میں، مشن مینجمنٹ یونٹ، بدھل نے شرکاء ، خاص طور پر خواتین کو’ امید سکیم ‘ اور دیگر سکیموں کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے ایک روزہ اورینٹیشن کم بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔اس سلسلہ میں سیلف ہیلپ گروپس بنائے گئے ہیں تاکہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ بیدار کیا جاسکے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، ضلع نوڈل آفیسر این آر ایل ایم نے شرکاء کو دیہی آبادی کی زندگی کی حالت کو بہتر بنانے کیلئے مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کردہ سکیموں کے سلسلہ میں تفصیلی جانکاری فراہم کی ۔انہوں نے تمام شرکاء سے اپیل کی کہ وہ اپنی گھریلو آمدنی اور عزت نفس کو بڑھانے کیلئے اسکیموں سے فائدہ اٹھائیں۔