بدھل //پنچایتوں اور وارڈوں کو ریزرو کرنے کے خلاف بدھل کے لوگوںنے احتجاجی ریلی نکالی اور حکومت کے اس فیصلے کو ناقابل قبول قرار دیا۔ انہوںنے یہ ریلی راج نگر بدھل سے نکالی جس میں بڑی تعداد میںلوگ شامل ہوئے ۔ریلی کے شرکاء کاکہناتھاکہ حکومت کی طرف سے 75فیصد سے زائد پنچایتوں کو ریزر و کیاگیاہے جو ناقابل قبول فیصلہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اگر اس پر نظرثانی نہ کی گئی تو وہ پنچایتی چنائو سے ہی بائیکاٹ کریںگے ۔انہوںنے کہاکہ اس عمل میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں کی گئی ہیں اس لئے حکومت فیصلہ پر نظرثانی کرے اور ریزرویشن ختم کی جائے ۔