عظمیٰ نیوز سروس
جموں//جموں و کشمیر کی پنچایتوں میں انتخابی نظرثانی مکمل ہو چکی ہے اور حتمی فہرستیں 20 مئی کو شائع ہونے کی امید ہے۔مجموعی طور پر ووٹروں کی تعداد میں اضافہ تقریباً 3.2 فیصد ہونے کا امکان ہے۔ریاستی الیکشن کمیشن کے ذریعہ پنچایتی انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کے لئے تقریباً دو ماہ طویل مشق15مئی کو مکمل ہوگئی۔ فہرستیں اب اشاعت کے لیے بھیج دی گئی ہیں اور حتمی فہرستیں 20 مئی کو جاری کی جائیں گی۔
ریاستی الیکشن کمشنر شانت مانو نے بتایا کہ پنچایتوں کے بعد میونسپل انتخابی فہرستوں پر نظرثانی کرنے کے بارے میں کہا کہ قانون کے مطابق شہری مقامی اداروں کے لیے ووٹر لسٹیں اسمبلی کی فہرستوں سے لی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی ووٹر فہرستوں کو یا تو اسپیشل انٹینسیو ریویژن (SIR) یا اسپیشل سمری ریویژن (SSR) مشق کے ذریعے اپ ڈیٹ کیے جانے کی امید ہے۔ ہندوستان کے الیکشن کمیشن نے جموں و کشمیر اور لداخ کے مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے علاوہ ہماچل پردیش، پہاڑی ریاستوں اور UTs میں موسمی حالات کا حوالہ دیتے ہوئے نظرثانی کو موخر کر دیا۔
انہوں نے کہا “نظرثانی سے پہلے پنچایتوں میں 69.80 لاکھ ووٹر تھے، اب یہ تعداد 3.2 فیصد کے اضافے کے ساتھ تقریباً 72 لاکھ تک پہنچ گئی ہے،” ۔ انہوں نے مزید کہا کہ درحقیقت، 3.50 لاکھ ووٹروں کا اضافہ ہوا اور 1.25 لاکھ حذف ہوئے۔ پنچایتوں کے انتخابات حکومت کے او بی سی کمیشن کی رپورٹ پر فیصلہ لینے کے بعد ہی کرائے جاسکتے ہیں کیونکہ او بی سی کو لوکل باڈیز میں ریزرویشن دینا ہوتا ہے جب کہ یوٹی میں عمر عبداللہ کی حکومت بننے سے پہلے بی جے پی حکومت کے ذریعہ پارلیمنٹ میں اس قانون کو پاس کیا گیا تھا۔ فی الحال، ایس سی، ایس ٹی اور خواتین کو لوکل باڈیز میں ریزرویشن حاصل ہے۔او بی سی کمیشن کا قیام لیفٹیننٹ گورنر کی انتظامیہ نے مقامی اداروں میں او بی سی کے لیے ریزرویشن کے فیصد کے تعین کے لیے کیا تھا۔فروری 2025میں او بی سی ریزرویشن پر جنک راج گپتا کمیشن کی سفارشات حکومت کو بھیجی گئی ہے لیکن ابھی تک حکونے نے اس پر کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔