پلوامہ//پولیس نے اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پلوامہ ضلع میں جنگجوئوں کے ایک نیٹ ورک کو بے نقاب کرکے اس میں کام کرنے والے 5نوجوانوں کو حراست میں لیا۔ پولیس نے کہا ہے کہ شوکت اسلام ، اعجاز احمد ، اعجاز گلزار، منظور احمد اور نصیر احمد ساکنان لیلہ ہار کاکہ پورہ کو گرفتار کیا گیا اور اُن کے خلاف کیس زیر نمبر 139/2021 درج کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ پانچوں افراد ملی ٹینٹوں کے اعانت کار تھے جو کئی مقامات پر گرینیڈ پھینکنے میں بھی ملوث پائے گئے ہیں۔ ان کی تحویل سے اسلحہ برآمد کیا گیا۔