راجوری //راجوری کے پلمہ مارکیٹ میں ایک کریانہ دوکان پراسرا ر طور پر خاکستر ہوگئی جس کی وجہ سے لاکھوں روپے کی مالیت کا سامان بھی تباہ ہواہے ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ شب دو بجے اچانک سے انیل کمار کی کریانہ دوکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دوکان کو تباہ کردیا۔واقعہ کی اطلا ع ملتے ہی بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے اور فائر سروس کاعملہ بھی پہنچاتاہم تب تک دوکان میں رکھاہوا لاکھوں روپے کا سامان خاک بن چکاتھا۔ابھی تک آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیںہوسکی ہے ۔