جموں//پشو و بھیڑ پالن محکمہ کے پرنسپل سیکرٹری نوین کمار چودھری نے افسروں پر زور دیا ہے کہ وہ کیپکس بجٹ کے تحت کسانوں کے لئے ترقیاتی سکیموں کو تشکیل دینے کی طرف خصوصی توجہ دیں۔اِن باتوں کا اِظہار پرنسپل سیکرٹری موصوف نے یہاں محکمہ پشو و بھیڑ پالن و ماہی پروری کے اَفسران کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔میٹنگ کے دوران محکمہ خزانہ کی طرف سے مقرر شدہ سال 2020-21 کے لئے کیپکس کے تحت منصوبے کو حتمی شکل دینے پر غور و خوض کیا گیا۔ پرنسپل سیکرٹری نے مختلف محکموںکی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اَفسران پر زور دیا کہ وہ کسانوں کے لئے ترقیاتی سکیموں کو تشکیل دینے کے لئے ایک لائحہ عمل ترتیب دیں ۔ اُنہوںنے متعلقہ اَفسروں سے کہا کہ وہ موجودہ کیپکس میں مستحقین کے لئے مقرر شدہ ترقیاتی پروجیکٹوں کو بھی شامل کریں جن میں آئی ڈی ڈی پی ،آئی ایس ڈی پی ،آئی ڈبلیو پروسسنگ اور مارکیٹنگ پروجیکٹس شامل ہیں۔ پرنسپل سیکرٹری نے متعلقین نے کہاکہ وہ کسانوں کو مویشیوں کا چارہ تیار کرنے کی یونٹ قائم کرنے کی طرف لوگوں کو ترغیب دیں۔ اُنہوں نے متعلقین کو ہدایت دی کہ وہ جموںوکشمیر میں دودھ اور چارہ تیار کرنے کے پلانٹوں کو قائم کرنے کے لئے رہنما خطوط وضع کریں۔