سرینگر// پریس کونسل آف انڈیا (پی سی آئی)کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی میں شامل اراکین تین روزہ دورے پر سرینگر پہنچ گئے ہیں تاکہ کشمیر کی میڈیا برادری سے بات چیت کی جاسکے۔تین رکنی کمیٹی میں دنیک بھاسکر کے کنوینر اور گروپ ایڈیٹر پرکاش دھوبے ، دی نیو انڈین ایکسپریس کے گریبیر سنگھ ، اور جن مورچہ کے ایڈیٹر ڈاکٹر سمن گپتا شامل ہیں۔کوئی بھی صحافی یا میڈیا برادری کے افراد جو ٹیم سے ملنا چاہتے ہیں، وہ رابطہ کر سکتے ہیں۔