بھدرواہ //فوج کی جانب سے غریبوں اور ضرورتمندوں تک اپنی رسائی کی کا ئوشوں کو جاری رکھتے ہوئے بھدرواہ میں مقیم راشٹریہ رائفلز یونٹ نے پروجیکٹ روشنی کے تحت وادی چناب کے بلندیوں پر واقع چراہگاہوں میں رہائش پذیر خانہ بدوش گوجر و بکروال طبقہ کے لوگوں میں سولر لائٹس تقسیم کیں۔ بھدرواہ کے د وردر از علاقوں کے لئے روشنی ایک اہم ضرورت تھی ،جس پر آر آر یونٹ بھدرواہ نے ان خانہ بدوش گوجروں و بکروالوںکو روشنی فراہم کرنے کے لئے ناگ لوٹان ، پدری،بھہل پدری، مچھورا، ستلاڈ، بڈی، کتاری گلی، چپلی اور بساہوٹ جیسی بلندیوں پر واقع چراہگاہوں کے مکینوں میں 200 سولر لائٹس تقسیم کیں۔4۔آر آر کے سیکنڈ ان کمانڈ میجر امبریش مہنتا کی قیادت میں جوانوں نے 9کلو میٹر کی چڑھائی کے بعد ستلاڈ چراہ گاہ پہنچے اور وہاں خانہ بدوشوںمیں 90 سولر لائٹس تقسیم کی۔بعدازاں ، آر آر نے بال پدری چراگاہ میں بھی 110سولر لائٹس تقسیم کی۔کتری چراہ گاہ کے محمد اسرائیل نے فوج کے خیر سگالی جذبہ پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ توقع نہیں تھی کہ کوئی ہمارے مدد کے لئے ان چراگاہوں میں پہنچے گا۔یہ ہمارے لئے فوج کی جانب سے اُٹھایا گیا ایک قدم ہے جس سے ہمیں کافی فائدہ ہوگا۔لمبر دار اور امام جامع مسجد پدری نے کہا کہ پروجیکٹ روشنی طبقہ اور فوج کے درمیان رشتوں کو مستحکم بنانے میں کافی مدد گار ثابت ہوگا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ 30,000 خانہ بدوش گوجر و بکروال موسم گرما میںبھدرواہ کی چراگاہوں کی جانب رُخ کرتے ہیں،جہاں پر بیشتر یہ لوگ بنیادی سہولیات جیسے کہ سڑک رابطہ، بجلی اور پینے کے پانی کی سپلائی سے محروم رہتے ہیںاور کافی مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔