پرنسپل سیکرٹری تعلیم کابلدیاتی نمائندوں پر عوامی خدمت جاری رکھنے پر زور

 

 

نیوز ڈیسک

ادھم پور//جموں و کشمیر حکومت کے عوامی انٹرفیس پروگرام ’’میرا شہر میرا فخر‘‘ کے ایک اقدام کو ادھم پور میونسپل کونسل اور ضلع ادھم پور کی دو دیگر میونسپل کمیٹیوں میں زبردست عوامی ردعمل دیکھا گیا۔پرنسپل سیکرٹری تعلیم محکمہ آلوک کمار جو راجندر سنگھ تارا اور ایم سی اودھمپور سرگن شرما کے ساتھ وزٹنگ آفیسر ہیں، کا اربن لوکل باڈی کے ممبران اور ادھم پور ٹاؤن کے مقامی لوگوں نے پرتپاک استقبال کیا۔اس پروگرام میں سینئر سپرانٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر ونود کمار، نائب صدر ایم سی ادھم پور سریندر سنگھ خالصا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد سید خان، سی ای او ایم سی، دلیپ ابرول، اربن لوکل باڈی کے اراکین، چیمبر آف کامرس اور بیوپار منڈل کے نمائندوںاور دیگر اَفسران کے علاوہ سماجی کارکنان ، این جی اوز ، ایس ایچ جیز ، بزرگ شہریوں نے شرکت کی۔ابتداً،ضلع ترقیاتی کمشنر اودھمپور کریتیکا جیوتسنا نے ادھم پور شہر کی ترقیاتی ضروریات پر روشنی ڈالی۔وزٹنگ آفیسر نے ٹاؤن ہال ادھمپور میں اربن لوکل باڈی کے ارکان، سماجی کارکنوں،این جی اوز، ایس ایچ جیز، بزرگ شہریوں کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی۔پرنسپل سیکرٹری نے مختلف محکموں کے ذریعہ لوگوں کوبیداری فراہم کرنے کے لئے قائم کئے گئے مختلف اسٹالوںکا معائینہ کیا۔آلوک کمار نے آیوشمان بھارت سکیم کے تحت گولڈن کارڈ، بی بی بی پی کے تحت ممتا کٹس، ممکن سکیم کے تحت چابیاں، کھیلو انڈیا کے تحت کھیل کٹس اور مستفید ہونے والوں میں منظوری نامے بھی تقسیم کئے۔اِس موقعہ پر یو ایل بی کے ممبران اور ادھم پور ٹاؤن کے مقامی لوگوں نے کئی مسائل اور مطالبات پیش کئے جن کا سامنا انہیں درپیش ہے جیسے بجلی کی غیر مقررہ کٹوتی، ادھم پور ماسٹر پلان پر عمل درآمد، پارکنگ کی سہولت، ہاؤسنگ کالونیوں کا قیام، ویئر ہاؤس، ٹرانسپورٹ نگر، ہیریٹیج سنٹر کا قیام، ان کی تبدیلی۔ مختلف وارڈوں میں پانی کی سپلائی کے خراب پائپ، ادھم پور ٹاؤن میں پینے کے پانی کی سپلائی میں اضافہ، پانی کے چشموں کی تزئین و آرائش، صفائی ملازمین کی کمی، ملٹی پرپز ہال کا قیام/ ادھم پور ٹاؤن میں پارکنگ کی جگہوں کی ترقی، ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنا وغیرہ شامل ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے یو ایل بی کے اراکین، عام لوگوں کے مسائل اور مطالبات کو بغو رسننے کے بعدیقین دلایا کہ ان کے حقیقی مطالبات کو جلد حل کرنے کے لئے متعلقہ حلقوں کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔پرنسپل سیکرٹری نے میونسپل کونسل کے منتخب نمائندوں سے کہا کہ بلدیاتی منتخب اداروں کا بنیادی اصول خود کو برقرار رکھنا اور مقامی مسائل کو حل کرنا ہے۔ انہوں نے انہیں مشورہ دیا کہ جوش اور جذبے سے کام کریں اور خود انحصاری کے لیے مقامی وسائل پیدا کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے انعقاد کا بنیادی مقصد سرکاری اسکیموں کے زمینی اثرات کو دیکھنا ہے۔آلوک کمار نے مائی ٹاؤن مائی پرائیڈ کے مقصد پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ اس عظیم الشان عوامی مہم کا مقصد لوگوں تک ان کی شکایات کے ازالے اور ترقیاتی مسائل کو حل کرنا ہے۔ بعدمیںپرنسپل سیکرٹری نے شہید انسپکٹر کمل سنگھ گورنمنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری اسکول بوائز ادھم پور کا دورہ کیا۔ جی ایم  ایچ ایس ایس  ایس آئی کے ایس  کی آمد پر مہمان خصوصی کو اس سکول کے این سی سی کیڈٹس نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ انہوں نے قومی ترنگا لہرایا اور طلباء  سے بات چیت کی۔ سکولی احاطے میں مختلف کھیلوں کے مقابلے بھی منعقد کئے گئے جیسے کبڈی، یوگا وغیرہ کا انعقاد کیا گیا جس کی معززین نے خوب داد دی۔