نئی دہلی// کانگریس کی اترپردیش کی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے پردھان منتری کیئر فنڈ کے لئے ضلع انتظامیہ کے آروگیہ سیتو ایپ ڈاون لوڈ کرنے کے بدلہ ہر شخص سے سو روپے وصولنے کی ہدایت کی مذمت کرتے ہوئے اس میں بڑے گھپلہ کا اندیشہ ظاہر کیا ہے اور اس فنڈ کا آڈٹ کرانے کی مانگ کی ہے ۔محترمہ واڈرا نے سنیچر کو کہاکہ اترپردیش کی بھدوہی ضلع انتظامیہ نے ایک ہدایت میں اعلی حکام سے آروگیہ سیتو ایپ ڈاون لوڈ کراتے ہوئے 100روپے کا تعاون یقینی بنانے کے لئے کہا ہے ۔ انہو ں نے اس ہدایت پر تشویش ظاہر کی اور حکومت سے پی ایم کیئر فنڈ آڈٹ کرانے کی درخواست کی۔ بعد میں پارٹی کے محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے بھی یہاں منعقدہ پریس کانفرنس میں اس ہدایت پر حیرانی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ تشویش کا موضوع ہے اور جلد ہی پارٹی اس بارے میں بیان دے گی۔کانگریس جنرل سکریٹری نے ٹوئٹ کیا کہ ایک مشورہ: جب عوام پریشان ہے ۔