نیوز ڈیسک
جموں//اولڈ پینشن سکیم کولاگو کرنے اور نئی اسکیم کومنسوخ کرنے کے حوالے سے سرکاری ملازمین کی جانب سے جموں میں احتجاج اور سرکار سے مطالبہ کیاکہ اولڈ پینشن سکیم کولاگوکرنے کے ضمن میں اقدامات کئے جائیں بصورت دیگر چار لاکھ کے قریب سرکاری ملازمین وسیع تر احتجاج کرنے سے گریز نہیں کرینگے ۔پنجاب ،ہماچل پردیش ،راجستھان ریاستوں کی جانب سے سرکاری ملازمین کے لئے اولڈ پینشن سکیم لاگوکرنے اور نئی پینشن سکیم کوقلعدم قرار دینے کے بعد ایمپلائز جوئنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے سرکاری ملازمین نے سرمائی دارالخلافہ جموں میں احتجاجی مظاہرے کئے اور اپنے مطالبات کومنوانے کے ضمن میں سرکار کوفوری طور پراقدامات اٹھانے کامطالبہ کیا۔سرکاری ملازمین نے احتجاج کے دوران کہاکہ نئی پینشن سکیم ملازمین کے لئے سم قاتل ہے ملازمین تیس یا بتیس اپنے فرائض سرکاری اداروں میں انجام دیتے ہے اور جب انہیں ریٹائرکیاجاتاہے اور انہیںاپنی زندگی کوگزارنے ضرورتوںںکوپورا کرنے کیلئے پیشن کی اشد ضرورت ہوا کرتی ہے جوسرکار کی جانب سے منسوخ کیاگیاجوکسی بھی لحاظ سے درست فیصلہ نہیں ،اب جبکہ ملک کی دوسری ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں نے اولڈ پینشن اسکیم کولاگو کرنے کافیصلہ کیاہے جموں وکشمیرمیں بھی اسی طرح کے اقدامات کئے جائے اور سرکاری ملازمین کے اس مطالبے کومن وعن پورا کیاجاناچاہئے تاکہ ملازمین کوکسی اور پریشانی کاسامناناکرنا پڑیں ۔ملازمین نے کہاکہ اگرسرکار نے مقررہ وقت کے اندر اندر ان کے مطالبے کوپورا نہیں کیاتو راست اقدامات اٹھانے سے گریز نہیں کیاجائیگا۔