رام بن//ضلع انتظامیہ نے احتیاطی اقدام کے طور پر جموں ۔سرینگر قومی شاہراہ پر میترا سے شاہی مسجد باولی بازار رام بن سے جسوال پُل کرول تک پرانی شاہراہ پرہر قسم کی گاڑیوںکی نقل و حرکت پر پابندی عائد کی ہے۔ اس سلسلہ میں پولیس کی ایک وہیکل اعلان کر رہی تھی اور لوگوں کو تنبہیہ کر رہی تھی کہ وہ اولڈ ایلائنمینٹ کا استعمال کرنے سے گُریز کریں،کیونکہ یہ کسی بھجی قسم کی وہیکل کے لئے خطر ناک ہے۔اس بات کا فیصلہ ضلع انتظامیہ نے کوہ باغ سے کیفٹیریا موڑ تک جموں سرینگر قومی شاہراہ پر چار گلیار ہ کیلئے فلائی اور کی کھدائی کے دوران نقصان کے پیش نظر لیا ہے۔حُکام نے اطلاع دی ہے کہ پرانی سڑک کے اس حصہ میں وسیع دراڑیں پیدا ہوئی ہیں،جو کہ مسافروں اور گاڑیوں کے لئے خطر ناک ہوسکتا ہے۔ضلع کے مختلف دیہات کے لوگوں کو ضلع صدر دفتر تک پہنچنے کیلئے 11کلو میٹر کا سفر طے کرنا پڑتا ہے۔ اس سڑک کی مرمت و دیکھ ریکھ بیکن عملہ کر تی ہے ۔