پاکستان میں مکان گرنے سے5افراد ہلاک

اسلام آباد//یو این آئی// پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں ایک مکان گرنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک اور 11 دیگر زخمی ہو گئے

۔یہ اطلاع مقامی میڈیا نے منگل کو دی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ضلع کرم کے علاقے پاراچنار میں بارش سے دو منزلہ عمارت گر گئی جس کے نتیجے میں 11 افراد دب گئے اور 7 شدید زخمی ہوگئے ۔

جنہیں دارالحکومت پشاور کے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔انہوں نے کہا کہ مرنے والوں میں چار بچے اور ایک خاتون شامل ہیں۔