اسلام آباد// پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع کوہاٹ میں پیر کو ایک سڑک حادثے میں کم از کم سات افراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے ۔ریسکیو ٹیم میں شامل ایک اہلکار کے مطابق ضلع کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل میں وین منی ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔پولیس اور امدادی ٹیموں نے جائے واقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ہسپتال کے ڈاکٹروں نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ کم از کم دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔پولیس نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ حادثہ دونوں گاڑیوں کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ (یو این آئی)