اسلام آباد// پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں پاکستان-ایران سرحد پر بم دھماکے میں پاکستانی فوج کے ایک میجر اور پانچ فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ۔ پاکستانی مسلح افوا ج کے ترجمان ادارے ‘ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز’ نے جمعہ دیر رات ایک بیان جاری کر کے بتایا کہ فرنٹیئر کور کے سلامتی دستے پاکستان-ایران سرحد پر بلوچستان کے پاس بلیدہ علاقے میں جسب معمول گشت کے بعد واپس لوٹ رہے تھے ، تبھی ان کی گاڑی ریموٹ کنٹرول امپرووائزڈ ایکسپلوسیو ڈیوائس (آئی ای ڈی) کی زد میں آ گئی ۔ دھماکے میں فوج کا ایک میجر اور پانچ فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے اور ایک فوجی زخمی ہو گیا ۔یو این آئی