اسلام آباد// پاکستان کا قبائلی اکثریتی علاقہ ضلع جنوبی وزیرستان میں جنگجوئوں کے خلاف چلائی گئی فوج کی جانب سے ایک تلاشی مہم کے دوران تین جوان مارے گئے اور دیگر چار زخمی ہو گئے ۔ انٹرسروسز پبلک ریلیشن نے پیر کو بتایا کہ جب سکیورٹی فورسز جنوبی وزیرستان میں اتوار کی دیر رات تلاشی مہم چلا رہے تھے تو اسی دوران جنگجوئوں نے ان پر حملہ کر دیا۔ جنگجوئوں نے مہم کو ناکام بنانے کے مقصد سے سکیورٹی فورسز پر گولی باری بھی شروع کر دی تھی۔ مقامی میڈیا کے مطابق اطلاع ملنے کے بعد فوج نے ان کے خلاف وسیع پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی تھی۔ اس حملے کے بعد ان کی تلاش میں آس پاس کے علاقوں میں حصار بندی کر دی گئی۔ زخمی جوانوں کو اسپتال میں داخل کروایا گیا
(یو این آئی )