اسلام آباد// پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کی تشخیص ہوئی ہے اور انہوں نے خود کو اپنے گھر میں قر نطینہ کر لیا ہے ۔ مسٹر قیصر نے ٹوئٹر پر یہ معلومات دی ۔ انہوں نے کہا ‘‘ میر اکورونا وائر س کا ٹیسٹ مثبت آیاہے ۔ میں نے اپنے گھر میں خود کو قرنطینہ کر لیا ہے ’’ انہوں نے تمام ہم وطنوں سے احتیاط برتنے کی درخواست کی ہے ۔ اس دوران جیو ٹیلی ویژن نے مسٹر قیصر کے بھائی کے حوالے سے بتایا کہ اسپیکر کے بیٹا اور بیٹی بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں ۔ اسپیکر کے ان ممکنہ رابطوں کے بارے میں ابھی کوئی اطلاع نہیں ہے جو ان میں کورونا وائرس انفیکشن کی وجہ ہیں۔