مینڈھر//سرحدی علاقہ ٹائیں منکوٹ کے لوگوں نے پانی کی شدید قلت پر محکمہ پی ایچ ای کے آفیسران اور متعلقہ وزیر کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ٹائیں منکوٹ میں احتجاج کیا۔اس موقعہ پر نعرے بازی کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہاں پانی کی بہت زیادہ کمی پائی جارہی ہے اور آفیسران کوئی توجہ نہیں دے رہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر سرحدی علاقہ میں فوج نہ ہو تو وہ پیاسے مر جائیں گے اور ان کا مال مویشی بھی نہیں رہے گا۔اپنے سامنے خالی برتن رکھے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر یہی حالت رہی اورآفیسران نے پانی کا کوئی بندو بست نہ کیا تو وہ نقل مکانی پر مجبور ہوسکتے ہیںجس کے لئے انتظامیہ کسی بھی وقت تیار رہے۔ان کاکہناتھاکہ گزشتہ کئی مہینوں سے پانی کی سپلائی نہیں ہورہی اور وہ احتجاج پر مجبور ہوئے ہیں۔انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کی کہ فوری طور پانی کا کوئی بندو بست کیا جائے نہیںتو وہ لوگ پیاس سے مرجائیںگے اوران کا مال مویشی بھی نہیں رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ محکمہ کی لاپرواہی کی وجہ سے انہیں پانی کی ایک بوند نہیں مل رہی ، اگر محکمہ کے ملازمین وقت پر ڈیوٹی دیں تو ہفتے میں ایک دن تو پانی آرام سے مل سکتا ہے لیکن وہ انتہائی درجہ لاپرواہی برت رہے ہیں اور چشموں پر پانی کم ہونے کے بعد ملازمین نے علاقہ میں آنا ہی چھوڑ دیاہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ علاقہ میں فوری طور پانی کا ٹینکر لگایا جائے تاکہ لوگوں کو وقت پر پانی دستیاب ہو سکے۔