راجوری //قدرتی چشمے سوکھ جانے کے بعد پانی کے بحران سے دوچار کالاکوٹ کے کابوکوٹ کے لوگوںنے محکمہ پی ایچ ای کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سولکی کے مقام پر سڑک گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بند کردی ۔اس دوران مقامی لوگوںنے دھرنادیتے ہوئے مقامی رکن قانو ن سازیہ ومحکمہ پی ایچ ای کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔انہوںنے کہاکہ ان کے علاقے میں پانی کی سپلائی کیلئے کوئی سپلائی سکیم ہی نہیں اور قدرتی چشمے سوکھ جانے کے بعد وہ شدید بحران کاسامناکررہے ہیں۔ان کاکہناتھاکہ ان کے پاس کوئی متبادل نہیں اور پانی کیلئے انہیں سات کلو میٹر دور جاناپڑتاہے ۔احتجاج کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او دھرمسال رومل سنگھ دیگر افسران کے ہمراہ موقعہ پر پہنچے اور انہوںنے مظاہرین کو احتجاج ختم کرنے کی اپیل کی تاہم وہ نہ مانے جس کے بعد انچارج اے ڈی سی کالاکوٹ خالد حسین وہاں پہنچے اور ان کی یقین دہانی پر احتجا ج ختم کیاگیا۔