یو یارک //امریکی ریاست جیورجیا میں ڈارک سائڈ نامی ایک جرائم پیشہ گروہ نے کولونیئل نامی پائپ لائن کے نیٹ ورک پر سائبر حملہ کیا ہے۔ امریکا کے مشرقی ساحلی پٹی کو نصف ایندھن فراہم کرنے والا اہم پائپ لائن نیٹ ورک سائبر حملے کی وجہ سے گزشتہ 4 روز سے بند ہے جبکہ امریکی حکومت اور امریکا کے فیول پائپ لائن آپریٹرز پائپ لائن نیٹ ورک کو محفوظ بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔پائپ لائن پر حملہ سب سے زیادہ رکاوٹ ڈالنے والی ڈیجیٹل تاوان اسکیموں میں سے ایک ہے اور اس کے نتیجے میں مشرقی امریکا میں ایندھن کی فراہمی میں خلل پڑا ہے ۔