ٹی ای این
سرینگر//منفرد شناختی ادارہ یو آئی ڈی اے آئی کی سرکاری آدھار ایپ نے 4 کروڑ ڈاؤن لوڈز کا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ اس موقع پر یو آئی ڈی اے آئی نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی آدھار معلومات کے تحفظ کے لیے ایپ میں دستیاب بائیومیٹرک لاک سہولت ضرور استعمال کریں۔ یو آئی ڈی اے آئی کے مطابق نئی آدھار ایپ کے ذریعے صارفین گھر بیٹھے متعدد خدمات حاصل کر سکتے ہیں، جن میں ای ۔آدھار ڈاؤن لوڈ کرنا، پتہ، موبائل نمبر اور ای میل اپ ڈیٹ کرنا، آدھار کی تصدیق، اپ ڈیٹ ہسٹری دیکھنا، اور بایومیٹرک معلومات کو لاک یا اَن لاک کرنا شامل ہے۔
آدھار ہولڈرز کئی مراحل پر عمل کرکے اپنے بایومیٹرکس محفوظ بنا سکتے ہیں جن میں گوگل پلے اسٹور یا ایپل ایپ اسٹور سے سرکاریآدھار ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا، اپنے آدھار نمبر اور او ٹی پی (OTP) کے ذریعے رجسٹریشن مکمل کرنا، ایپ میں لاگ اِن ہونے کے بعد بائیومیٹرک لاک ۔ان لاک کے آپشن پر جانا شامل ہیں۔لاک بائیومیٹرک کو فعال کر دیں، جس کے بعد فنگر پرنٹ اور آئرس (Iris) کے ذریعے ہونے والی تصدیق اس وقت تک بند رہے گی جب تک صارف خود اسے عارضی طور پر اَن لاک نہ کرے۔ یو آئی ڈی اے آئی کا کہنا ہے کہ یہ فیچر آدھار سے منسلک بایومیٹرک معلومات کو غیر مجاز استعمال سے محفوظ رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ جب بھی کسی سرکاری یا نجی خدمت کے لیے بایومیٹرک تصدیق درکار ہو، صارف ایپ کے ذریعے عارضی طور پر بایومیٹرکس اَن لاک کر سکتا ہے اور تصدیق مکمل ہونے کے بعد دوبارہ لاک بھی کر سکتا ہے۔