عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//عالمی سطح پر معروف دو اورتین پہیوں والی آٹو موبائل کمپنی TVS Motor Company نے بدھ کو سرینگر میں اپنی جدید الیکٹرک تھری وہیلر (TVS King EV MAX)کا آغاز کیا۔ یہ وہیکل جدید ٹیکنالوجی اور ماحول دوست ہے، جو شہری علاقوں میں پائیدار ٹرانسپورٹ کے بڑھتے ہوئے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے تیار کیا گیا ہے۔ اس میں TVS SmartXonnect ٹیکنالوجی شامل ہے، جو بلوٹتھ سہولت فراہم کرتی ہے اور صارفین کو اپنے اسمارٹ فون کے ذریعے نیوی گیشن، وہیکل ڈائیگناسٹک اور دیگر سمارٹ فیچرز تک رسائی دیتی ہے۔افتتاحی موقع پر TVS Motor Company کمرشل موبیلٹی کے بزنس ہیڈ رجت گپتانے کہا کہ TVS King EV MAX کا آغاز پائیدار شہری ٹرانسپورٹ کیلئے ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے شہری آبادی میں اضافہ ہو رہا ہے، صاف اور موثر نقل و حمل کے ذرائع کی ضرورت بھی بڑھ رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ TVS King EV MAXجدید الیکٹرک ٹیکنالوجی، آرام دہ ڈیزائن اور جدید کنیکٹوٹی کے ساتھ ایک مثالی انتخاب ہے۔ اس کی لمبی رینج، بہترین ایکسیلیریشن اور تیز چارجنگ کی سہولت صارفین، خاص طور پر فلیٹ آپریٹروں کے لیے زیادہ سفر اور بہتر کمائی کے مواقع فراہم کرتی ہے۔یہ وہیکل ابتدائی طور پر اتر پردیش، بہار، جموں و کشمیر، دہلی اور مغربی بنگال میں دستیاب ہوگا اور آئندہ مہینوں میں پورے بھارت میں اس کی دستیابی ممکن بنائی جائے گی۔ TVS King EV MAXایک بار مکمل چارج ہونے پر 179کلومیٹر تک کا فاصلہ طے کر سکتا ہے۔ جبکہ اس کی بیٹری 0سے 80% چارج محض 2گھنٹے 15منٹ میں ہو جاتی ہے اور 100%چارج ہونے میں 3.5گھنٹے لگتے ہیں۔ گاڑی میں 51.2V LFP لیتھیم بیٹری استعمال کی گئی ہے، جو بہترین کارکردگی اور طویل مدتی پائیداری فراہم کرتی ہے۔ یہ تھری وہیلر 60کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر چل سکتی ہے، جس میں تین ڈرائیونگ موڈز(ایکو 40کلو میٹر فی گھنٹہ، سٹی 50کلومیٹر فی گھنٹہ اور پاور 60کلومیٹر فی گھنٹہ )شامل ہیں۔ اس کے اندرونی حصے کو مسافروں کے آرام کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں کشادہ کیبن اور آرام دہ نشستیں فراہم کی گئی ہیں۔TVS King EV MAXکی قیمت 2,95,000/ایکس شوروم مقرر کی گئی ہے۔ کمپنی اس گاڑی کے ساتھ 6سال یا 1,50,000کلومیٹر جو بھی پہلے مکمل ہوکی وارنٹی بھی دے رہی ہے۔