نئی دہلی//ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 56.91 لاکھ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہے ۔ اسی کے ساتھ کل ویکسینیشن 105.43 کروڑ سے زیادہ ہو گیا ہے ۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے کل بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں پورے ملک میں 56 لاکھ 91 ہزار 175 کووڈ ویکسین دی گئی ہے ۔ سنیچر صبح 7 بجے تک کووڈ ویکسینیشن کی کل تعداد 105 کروڑ 43 لاکھ 13 ہزار 977 ہوگئی ہے ۔