سرینگر //سرحدی علاقہ ٹیٹوال اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بجلی کٹوتی شیڈول کے خلاف لوگ محکمہ بجلی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور لوگوں کا مطالبہ ہے کہ انہیں پرانے شیڈول کے مطابق ہی بجلی سپلائی فراہم کی جائے ۔اس حوالے سے لوگوں نے گذشتہ دنوں ٹیٹوال میں احتجاج بھی کیا ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ پہلے انہیں 4گھنٹے شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کی جاتی تھی اور چار گھنٹے بند رکھی جاتی تھی لیکن اب صرف ایک گھنٹہ ہی بجلی دستیاب ہوتی ہے اور باقی بجلی کاٹ دی جاتی ہے ۔لوگوں نے کہا کہ ہم نے متعدد بار محکمہ بجلی کے اعلیٰ حکام کو اس تعلق سے آگاہ کیا لیکن اس جانب کوئی بھی دھیان نہیں دیا جاتا ہے ۔ٹیٹوال اور اس کے ملحقہ علاقوں کے لوگوں نے محکمہ بجلی پر الزام عائد کیا ہے کہ محکمہ لوگوں کو شیڈول کے مطابق بجلی سپلائی فراہم کرنے میں مکمل طور ناکام ہے جس سے لوگ پریشان ہیں ۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کی جائے ۔