چنئی//ٹیم انڈیا دوسرے کرکٹ ٹسٹ کے دوسرے دن صبح کے سیشن میں پہلی اننگز میں 329 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جبکہ مہمان انگلینڈ لنچ تک صرف 39 رن پر اپنی چار وکٹیں گنوا بیٹھی۔فاسٹ بالر ایشانت شرما نے پہلے ہی اوور میں اوپنر روری برنز کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ برنز کا کھاتہ بھی نہیں کھلا۔ اوپنر ڈومینک سبلی کو آف اسپنر روی چندرن اشون نے کپتان وراٹ کوہلی کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ سبلی نے 16 رنز بنائے۔ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ جو زبردست فارم میں ہیں ٹسٹ ڈیبیو کرنے والے بائیں ہاتھ کے اسپنر اکشر پٹیل کے بال کو سویپ کرنے کی کوشش میں اشون کو آسان کیچ تھما بیٹھے۔ لنچ سے قبل آخری گیند پر ڈینیئل لارنس آؤٹ ہوئے۔ وہ اشون کو فارورڈ شارٹ لیگ پر شبھ من گل کو کیچ دے بیٹھے۔ روٹ نے چھ اور لارنس نے نو رن بنائے۔ لنچ کے وقت بین اسٹوکس آٹھ رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔تیزگیندباز ایشانت شرما نے سلامی بلے باز روری برنس کو پہلے ہی اوور میں ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ روری برنس کا کھاتہ نہیں کھلا۔ سلامی بلے باز ڈومینک سبلے کو آف اسپنر روی چندرن اشون نے کپتان وراٹ کوہلی کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ سبلے نے 16 رنز بنائے۔زبردست فارم میں کھیل انگلینڈ کے کپتان جو روٹ اپنا پہلا ٹسٹ میچ کھیل رہے لیفٹ آرم اسپنر اکشر پٹیل کی گیند پر سویپ کرنے کی کوشش میں اشون کو آسان کیچ دے بیٹھے۔ ڈینیل لارنس لنچ سے پہلے کی آخری گیند پر آوٹ ہوگئے۔ انہوں نے اشون کی گیند پر فارورڈ شارٹ پر شبھمن گل کو کیچ دیا۔ روٹ نے چھ اور لارنس نے نو رن بنائے۔ لنچ کے وقت ، بین اسٹوکس آٹھ رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔لنچ کے بعد اشون نے اسٹوکس کو بولڈ کیا۔ اسٹوکس نے 18 رنز بنائے۔ سراج نے اولی پوپ کو اپنے اوور کی پہلی ہی گیند پر وکٹ کیپر رشبھ پنت کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ پوپ نے 22 رنز بنائے۔ معین علی چھ رن بناکر پٹیل کا اور اولی اسٹون ایک رن بنا کر اشون کا شکار بنے۔ چائے کے بعد جیک لیچ کو ایشانت نے آؤٹ کیا اور براڈ کو اشون نے اپنا شکار بنایا۔فاکس 42 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔.اس سے قبل ، ہندوستان نے اپنی اننگز صبح چھ وکٹوں پر 300 رنز سے آگے کھیلنی شروع کی اور صرف 29 رن کا اضافہ کرنے کے بعد اس کے باقی کے چار بلے باز پویلین لوٹ گئے۔ وکٹ کیپر رشبھ پنت نے 33 اور پہلا ٹسٹ کھیل رہے اکشر پٹیل نے اپنی اننگز کو پانچ رنز سے آگے بڑھایا ۔ ہندوستان کو دن کے دوسرے اوور میں پہلا جھٹکا لگا جب آف اسپنر معین علی نے پٹیل کو وکٹ کیپر کے ہاتھوں اسٹمپ کرادیا۔ پٹیل اپنے اسکور میں کوئی اضافہ نہ کر سکے اور وہ پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ہندوستان کی ساتویں وکٹ 301 کے اسکور پر گری۔ پنت نے ایشانت شرما کے ساتھ آٹھویں وکٹ کے لئے 24 رنز کا اضافہ کیا۔ پنت نے ذمہ دارانہ بلے بازی کرتے ہوئے اپنی چھٹی نصف سنچری مکمل کی۔ معین علی نے ایشانت شرما کو روری برنس کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ ایشانت کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے۔ تیزگیندباز اولی اسٹون نے ایک اوور میں کلدیپ یادو اور محمد سراج کے وکٹ کی وکٹیں حاصل کرکے ہندوستان کی اننگز 329 رن پر سمیٹ دی۔ کلدیپ کا کھاتہ نہیں کھل سکا جبکہ سراج نے چار رن بنائے۔ پنت 77 گیندوں پر سات چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 58 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے معین نے علی 128 رن پر چار وکٹیں ، اسٹون نے 47 رن پر تین ، جیک لیچ نے 78 رن پر دو اور جو روٹ نے 23 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔