سرنکوٹ//ڈاک بنگلہ سرنکوٹ میں ٹھیکیدار ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک افطار پارٹی دی گئی جس میں ضلع بھر کے آفیسروں کو دعوت دی گئی تھی ۔ اس افطار پارٹی کے ساتھ ایسو سی ایشن کی طرف سے سابق ایکس ای این تعمیرات عامہ مشتاق احمد رینا کے تبادلے پراعزازی تقریب بھی منعقد ہوئی جس دوران مقررین نے رینا کی کارکردگی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ انہوںنے اپنا وقت بہت ایمانداری اور سلیقے کے ساتھ گزارا ہے اور محکمہ سے جڑے تمام تر مسائل کئے ہیں۔اس موقعہ پرتحصیل و ضلع افسرا ن کے علاوہ سول سوسائٹی ارکان اور سیاسی و سماجی تنظیموں کے عہدیدار بھی موجودتھے ۔اس پروگرام کا اہتمام ٹھیکیدار ایسو سی ایشن کے صدر ممتاز احمد بجاڑ اور تنظیم کے کنوینئر شادی خان نے دیگر عہدیداران کے تعاون سے کیاتھا ۔اس دوران ایس سی راجوری تعمیرات عامہ مجید وانی ، اے سی آر چوہدری محمد اشرف ، ایس ڈی ایم سرنکوٹ بشارت حسین انقلابی،تحصیلدار سرنکوٹ روہت شرما ،ایس ڈی پی او سرنکوٹ اصغر علی ملک ،مقصود ماگرے ،مقصود زرگر ،اے ای ای انوار خان ،ایس ایچ او اجے جموال ،سید فدا حسین شاہ، یاسین خواجہ وغیرہ بھی موجودتھے۔