بانہال // بانہال اور بارہمولہ کے درمیان ریل سروس کو 30 جون تک معطل رکھنے کا فیصلہ کی گیاہے۔ اس بارے میں بدھ کے روز ایک حکم جاری ہوا کہ کووڈ کی صورتحال کے پیش نظر بانہال بارہمولہ ریل سروس جسے 11 مئی کو بند کیا گیا تھا،اب اسکی بندش میں 30جون تک توسیع کی گئی ہے۔فیروز پور ڈویژن کی طرف سے جاری حکم میںکہا گیا ہے اور ریاستی سرکار کو اس بارے مطلع کیا گیا ہے۔