واشنگٹن// امریکی صدرونالڈ ٹرمپ ،جو کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے تھے، کو 72 گھنٹے کے بعد اسپتال سے رخصت کیا گیا۔ ڈونالڈ ٹرمپ کا 72 گھنٹے تک اسپتال میں علاج کرانا پڑا، لیکن اسپتال سے وہائٹ ہائوس منتقل ہوتے ہی انہوں نے وہائٹ ہائوس کی بالکونی میں تصویر کیلئے ماسک اتار دیا۔صدر ٹرمپ واشنگٹن کے فوجی اسپتال میں زیرِ علاج رہنے کے بعدپیر کو وائٹ ہائوس پہنچے تو وہاں موجود افراد نے اْن کا استقبال کیا۔ والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر سے چھٹی ملنے کے بعد صدر ٹرمپ نے سب کا شکریہ ادا کیا۔ وہائٹ ہائوس پہنچنے پر صدر ٹرمپ نے میڈیا کے کیمروں کو دیکھ کر اپنے دونوں انگوٹھے فضا میں بلند کیے اور ماسک اْتار دیا۔اس موقع پر صدر ٹرمپ نے ذرائع ابلاغ کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ وہ بہت اچھا محسوس کر رہے ہیں۔