پونچھ//صوبہ جموں کے ٹرانسپورٹروں کی جانب سے بدھ کو مسافربردار ٹرانسپورٹ بند رکھنے کے اعلان کا ضلع پونچھ میں بھرپور اثر دیکھنے کو ملا۔اس دوران مسافر گاڑیاں بند رہی جس کی وجہ سے عام مسافروں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑا ۔پونچھ بس اڈہ پر مکمل ہڑتال رہی۔واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے کورونا کے پھیلائو کو روکنے کیلئے مسافربردار ٹرانسپورٹ میں نشستوں کی گنجائش سے نصف سواریوں کو سوار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے جس کے بعد جموں صوبہ کے ٹرانسپورٹروں نے بدھ کو ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔اس دوران پونچھ سے تعلق رکھنے والی ٹرانسپورٹ انجمنوںے سربراہان نے کہا کہ سرکاری حکم نامہ سے ٹرانسپورٹرز پر یقینی طور پر منفی اثر پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران ٹرانسپورٹ شعبے کو کافی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے اوراس شعبہ سے وابستہ گاڑی مالکان،ڈرائیور اور کنڈیکٹروں کی حالت بہت خراب ہوچکی ہے۔ انہوںنے سرکار سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا۔