پونچھ// قصبہ پونچھ کے بالکل وسط میں شہر کا دل کہلایا جانے والاٹائون ہال پونچھ جو ایک تاریخی اور آثار قدیمہ کا نادر نمونہ ہے ،خستہ حالی کا شکار ہو کر کھنڈرات میں تبدیل ہو رہا ہے۔ عوام کی جانب سے کئی بار احتجاجی مظاہرے کرنے کے بعد سرکار نے اس تاریخ ساز عمارت کی مرمت کا کام شروع کروایاتھا لیکن کچھ کام کرنے کے بعد درمیان میں ہی روک دیاگیا جس کے بعد ایک بار اس عمارت کی خستہ حالت ہورہی ہے۔مقامی شہریوںسردار کرشن سنگھ، شفیق حسین بابا، مولانا حکیم الدین، مشتاق احمد ڈار ،راجو ٹھاکر ، لولی کمار، مقصود علی قلی، سنیل کمار ،اقبال حسین میر، سنجیو کمار ساسن پردھان سناتن دھرم سبھا اور صدر گردوارہ پربندھک کمیٹی نریندر سنگھ نے ٹائون حال کی اس حالت زار پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پونچھ کا دل کہلایاجانا والا ٹائون ہال خستہ حالی کاشکا رہے ۔انہوںنے کہاکہ صرف یہی نہیں بلکہ پونچھ میں آثار قدیمہ مٹنے کی دہلیز پر ہیں جن کو عدم توجہی کاشکار بنادیاگیاہے ۔انہوں نے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے سرکار سے مطالبہ کیا کہ اس عمارت کی مرمت کا کام جلد از جلد شروع کر کے اسے جتنا جلدی ممکن ہو مکمل کیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ پونچھ میں کچھ عمارتین ایسی ہیں جن کے وجودکو قائم رکھا بہت ضروری ہے جن میں سے ایک ٹائون ہال بھی ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سے مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے اس عمارت کی طرف خصوصی توجہ دی جائے ۔