جموں//کٹھوعہ میں ایک کمسن طالبہ کے قتل اور عصمت دری کاایک واقعہ قرار دیتے ہوئے ایم ایل سی فردوس ٹاک نے پورے سسٹم سے متوفیہ اور اسکے کنبہ سے معذرت طلب کرنے کامطالبہ کیا ہے۔ایک پریس بیان میں انہوں نے کرائم برانچ کی جانب سے اس سلسلہ میںکرائم برانچ کے سنسنی خیز انکشافات سے پورے سسٹم پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔انہوںنے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ جس شخض کو لوگوں کے تحفُظ کے لئے مامور کیا گیا ہے اُس نے نہ صرف کمسن بیگناہ کا قتل کیا ہے بلکہ اسکی عصمت بھی لوٹی ہے۔انہوں نے کہا کہ آصفہ کی قیمتی جان بچانے میں ناکام رہنے اور اس گھناونے فعل میں ملوث شخض کو کیف و کردار تک پہنچانے میں کئی دن لگنے سے یہ عیاں ہے کہ ہمارا سسٹم پوری طرح سے ناکام ہوا ہے۔انہوںنے وزیر اعلیٰ کی جانب سے یہ معاملہ کرائم برانچ کو منتقل کرنے کے فیصلہ کی ستائش کی ۔انہوں نے کہا کہ بعض لوگوں نے اس معاملہ پر سیاست کھیلنی شروع کی تھی لیکن سرکار نے اس معاملہ میں صاف و شفاف تحقیقات کی یقین دہانی کی۔انہوں نے اس واقعہ کو ہر ایک کے ضمیر پر دھبہ قرار دیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں آصفہ جیسا کوئی واقعہ رونما نہ ہو پائے۔انہوںنے کہا کہ ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ سماج سے ایسے بھیڑیوں کو بے نقاب کیا جائے ،تاکہ ایسے واقعات مستقبل میں نہ دوہرائیں جائیں۔