سوپور//وٹلب سوپور میں ریچھ کے حملے میں ایک جوان شدیدزخمی ہوگیا جبکہ من پورہ کھریو محکمہ جنگلی حیات کے اہلکاروں نے ایک مادہ تیندوے کودوبچوں سمیت پکڑلیا۔معلوم ہواہے کہ بدھوار دوپہر کو30برس کے مبشراحمدریشی ساکن وٹلب سوپورپرریچھ نے اُس وقت حملہ کیا جب وہ اپنے سیب کے باغ میں ٹہل رہاتھا۔ریچھ کے اچانک حملے کی وجہ سے جوان حواس باختہ ہوااور ریچھ نے اُس کے سر کوشدید طور چوٹیں پہنچائیں۔جوان کوفوری طور سب ضلع اسپتال سوپور پہنچایاگیا جہاں سے ڈاکٹروں نے اُسے ایس ایم ایچ ایس اسپتال سرینگر ریفر کیا۔اس دوران محکمہ وائلڈلائف کی ایک ٹیم نے من پورہ کھریومیں ایک مادہ تیندوے کو2نوزائیدبچوں سمیت پکڑلیا ۔کھریو فارسٹ رینج کے رینجر خورشید احمدنے میڈیا کوبتایاکہ مون پورہ گائوں کے نمبردار غلام محی الدین کی جانب سے اطلاع دی گئی کہ ایک مادہ تیندوہ اپنے بچوں کیساتھ عبدالسلام بابا کے گائوں خانہ میں گھس گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ وائلڈ لائف کی ایک ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مادہ تیندوے کودوبچوں سمیت پکڑلیا ،اوراُن کو داچھی گام جنگل پہنچاکر یہاں چھوڑدیاگیا ۔(مشمولات جے کے این ایس)