۔ 2016 کے بعد بھارت نے اپنی بولی بدل دی: امیت شاہ
نئی دہلی//مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ اگر پاکستان حد سے تجاوز کریگا تو مزید سرجیکل سٹرائیکس ہونگی۔وزیر داخلہ دارالحکومت نئی دہلی میں نیشنل فرانزک سائنسز یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔امیت شاہ نے پاکستان کو وارننگ دی کہ اگر اس نے حد سے تجاوز کرنے کی کارروائیاں اور شہریوں کی ہلاکتیں کرنے کی سازشیں جاری رکھیں تو 2016پھر دہرایا جائیگا۔ شاہ نے کہا ’’ سرجیکل سٹرائیک نے دنیا بھر میں پیغام دیا کہ بھارت حملے برداشت نہیں کریگا اور اگر حد سے تجاوز ہوا تو مزید سٹرائیکس ہونگی‘‘۔امت شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم مودی اور سابق وزیر دفاع منوہر پاریکر کی سربراہی میں سرجیکل اسٹرائیک ایک اہم قدم تھا،کیونکہ ہم نے پیغام دیا کہ کوئی بھی ہندوستان کی سرحدوں کو پریشان نہیں کر سکتا۔مرکزی وزیرداخلہ کا کہناتھاکہ آپس میں بات چیت کا ایک وقت تھا ، لیکن اب جواب دینے کا وقت ہے ۔سابقہ متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ اس سے پہلے دہلی نے کچھ نہیں کیا،یہاں تک کہ دہشت گرد سرحدوں کی خلاف ورزی کرتے اور ملک میں بدامنی پھیلاتے رہے۔ شاہ نے کہاکہ، بی جے پی کے برسراقتدار آنے کے بعد بھارت نے2016 میں سرجیکل اسٹرائیک کی صورت میں جموں و کشمیر کے اوڑی میں دہشت گردوں کے حملے کے بعد مناسب جواب دیا۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پاکستان کے بظاہر حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ پہلے بات چیت ہوتی تھی لیکن 2016 سے بھارت نے اسی زبان میں جواب دینا شروع کیا۔اس دوران وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعرات کو پاکستان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کو غیر ریاستی اداروں اور غیر ذمہ دار ریاستوں نے خطے میں اپنے سیاسی مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے استعمال کیا ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سیمینار سے خطاب میں ، راجناتھ سنگھ نے کہا کہ گروپ کے رکن ممالک کو اجتماعی طور پردہشت گردی جیسے چیلنجوں سے نمٹنا ہوگا۔انہوںنے کہاکہ سیکورٹی کا تصور ایک مثالی تبدیلی سے گزر رہا ہے۔ جنگ کا بدلتا ہوا کردار ہماری سرحدوں سے ہمارے معاشرے اور لوگوں میں خطرات لا رہا ہے۔راجناتھ سنگھ نے کہا کہ دہشت گردی اس حقیقت کا سب سے واضح اور شیطانی مظہر ہے۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ورچوئل ایونٹ میں کہا کہ دہشت گردی کو غیر ریاستی اداکاروں اور غیر ذمہ دار ریاستوں نے اپنے سیاسی مقاصد کو آگے بڑھانے کے کیلئے پسند کے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا ہے۔