ڈوڈہ//جموںوکشمیر کے لئے مرکزی حکومت کے عوامی رَسائی پروگرام کے ایک حصے کے طور پر مرکزی وزیر مملکت برائے پٹرولیم ، قدرتی گیس اور محنت و روزگار رامیشور تیلی نے اَپنے دو روزہ دورے کے دوسرے دِن بھدرواہ کا دورہ کیا۔مرکزی وزیر مملکت نے یونیورسٹی کیمپس کے آڈٹیوریم میں ہندوستان کی آزادی کے 75سالہ کی یاد میں’’ آزادی کا اَمرت مہااُتسو‘‘ کے موضوع کے تحت منعقدہ تقریب کی صدارت کی جس میں مرکزی وزیر مملکت نے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی 75 معروف شخصیات کو نوازا جن میں فنکار ،کورونا واریروں ، اَدبی شخصیات ، ترقی پسند کسانوں ، اُبھرتے ہوئے کھیل اَفراد ، ہونہار طالب علموں کے علاوہ ڈیوٹی کے دوران شہادت حاصل کرنے والے شہدا ء اور کورونا واریریر شامل ہیں ۔ اِس میں حب الوطنی کے موضوع پر ثقافتی پروگرام بھی سکولی بچوں اور جے اینڈ کے اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز کی طرف سے پیش کئے گئے۔ اِس موقعہ پر اَپنے خیالا ت کا اِظہار کرتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے مرکز حکومت کی تمام وزارتوں سے کہا ہے کہ وہ جموںوکشمیر یوٹی کی مجموعی ترقی کے لئے مل کر کام کریں۔وزارت پٹرولیم ، قدرتی گیس او رمحنت و روزگار کی طرف سے شروع کئے گئے اِقدامات کے حوالے سے مرکزی وزیر مملکت نے کہا کہ گزشتہ سات برسوں میں وزارت نے پروگراموں کا سلسلہ شروع کیا ہے جس کا مقصد انفرادی فوائد پر مبنی سکیموں کے مقابلے میں ترقیاتی عمل کو تیز کرنا ہے۔مرکزی وزیر نے کہا کہ اِن کے زیر ماتحت مختلف پی ایس یوز جن میں بی پی سی ایل ، آئی او سی ایل ، ایچ پی سی ایل وغیرہ شامل ہیں نے ترقیاتی سکیموں اور اِنفرادی فائدے کے پروگرام کو مدنظر رکھا ہے جس کا مقصد اِس یوٹی کے لوگوں کو مجموعی سماجی و معاشی ترقی کو یقینی بنانا ہے۔سی ایس آر پروجیکٹوں کے تحت نگروٹہ ہائیر سکینڈ سکول کی اَپ گریڈیشن ، ایل اِی ڈی لائیٹس کی تنصیب ، سڑکوں تعمیر ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پلانٹس ، ایل پی جی گیس کنکشنوں کی منظوری ،بی پی ایل کنبوں کی خواتین کو اجولا مرحلہ اوّل اور دوم شامل ہیں۔ اِس کے علاوہ پی ایس یوز جموں و کشمیر کے بے روزگار نوجوانوں کے لئے تربیتی پروگراموں کا سلسلہ بھی چلا رہے ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اُجولا مرحلہ اوّل کے تحت بی پی ایل کنبوں کی خواتین کے حق میں تقریباً 12 لاکھ رسوئی گیس کنکشن منظور کئے گئے ہیں۔ دورانِ خطاب مرکزی وزیر مملکت نے کہ اکہ وزارت نے یوٹی میں صحت سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے سلسلہ وار اِقدامات کئے ہیں جس کے لئے محکمہ جموںکے اِی ایس آئی سی ہسپتال کو 50بستروں سے 100 بستروں پر اَپ گریڈ کرنے جارہا ہے ۔ اومپورہ میں 160 کروڑ روپے کی لاگت سے اِی ایس آئی سی ہسپتال کی منظور ی دی گئی جس سے بڈگام اور سری نگر ضلع کو بھی فائدہ پہنچے گا۔محنت و روزگار محکمہ میں وزارت غیر منظم کارکنوں کی رجسٹریشن اِی۔ شرم پورٹل پر شروع کی ہے اور رجسٹریشن کے ساتھ ساتھ مستحقین کو 2لاکھ اِنشورنس کور بھی مفت ملنے جارہے ہیں۔ اِس کے علاوہ وزارت نے اَٹل بھیمت کلیان یوجنا شروع کیا ہے ۔ وہ نوجوان جو کووِڈ کے دوران اَپنی ملازمتوں سے محروم ہوگئے ہیں ۔ مرکزی وزیر مملکت نے اَپنے دورانِ خطاب مجاہدین آزادی اور کورونا واریروں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے قوم کی خدمت میں اَپنی جانیں قربانیں کیں۔ اِس کے علاوہ ان کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی ۔اُنہوں نے ان شرکأ کو بھی مبارک باد دی جنہوں نے ہندوستان کی آزادی کے 75 برسو ں کی یاد میں ’’ آزادی کا اَمرت مہااُتسو‘‘ کے موضوع پر پرفارم کیا ہے ۔ اِس کے علاوہ ضلع اِنتظامیہ ڈوڈہ کو اَپنے دورے کے دوران تمام تقریبات کو کامیابی سے منعقد کرنے پر مبارک باد بھی دی ہے۔ اِس موقعہ پر ڈی ڈی سی چیئرپرسن ڈوڈہ دھننتر سنگھ کوتوال ، کمشنر سیکرٹری ایل اینڈ اِی یوٹی آف جے اینڈ کے سریتا ، پی ایس ٹو ایم او ایس وریندر متل ، ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ وِکاس شرما، ایس پی بھدرواہ عبدالقیوم ، اے ڈی سی بھدرواہ راکیش کمار کے علاوہ ڈی ڈی سی ممبران ، بی ڈی سی چیئرپرسن اور دیگر سینئر سول اور پولیس اِنتظامیہ کے اَفسران بھی موجود تھے۔