محمد تسکین
بانہال // جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اتوار کی علی الصبح جموںسرینگر قومی شاہراہ کے راستے سرینگر سے جموں پہنچے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ صبح تقریباً 7 بجے بانہال سے گزرے جبکہ قریب 8 بجے چندرکوٹ پہنچے، جہاں انہوں نے ڈپٹی کمشنر رامبن، محمد الیاس خان سے مختصر ملاقات کی، جس کے بعد وہ جموں کی جانب روانہ ہوگئے۔ اس موقع پر ایس ایس پی رامبن ارون گپتا ، ایس ایس پی ٹریفک نیشنل ہائے وے راجہ عادل حمید اور دیگر افسران موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ جموں میں تقریب میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کیا جس میں جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت (اسٹیٹ ہڈ) کی بحالی کے مطالبے کو اجاگر کیا گیا ۔ یہ ریلی پارٹی کی جانب سے 20 جولائی کو نئی دہلی کے جنتر منتر پر مجوزہ احتجاجی پروگرام سے قبل عوامی رابطہ مہم کا حصہ بتائی جاتی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ کے اتوار کی شام تک بذریعہ شاہراہ ہی جموں سے واپس سرینگرپہنچ گئے ۔