یواین آئی
نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے فضائیہ کے کثیرالمقاصد جنگی طیارے تیجس کی کامیاب سواری مکمل کی۔وزیر اعظم مودی نے ایکس پر اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا :کامیابی کے ساتھ تیجس کی سواری مکمل کی۔ یہ تجربہ ناقابل یقین حد تک افزودہ کرنے والا تھا، جس نے ہمارے ملک کی مقامی صلاحیتوں پر میرے اعتماد کو نمایاں طور پر تقویت بخشی اور مجھے اپنی قومی صلاحیت کے بارے میں فخر اور امید کا نیا احساس کرایا۔میں آج تیجس میں اڑان بھرتے ہوئے ازحد فخر کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ محنت اور لگن کی وجہ سے ہم آتم نربھرتا کے میدان میں دنیا میں کسی سے کم نہیں ہیں۔ ہندوستانی فضائیہ، ڈی آر ڈی اور ایچ اے ایل کے ساتھ ساتھ تمام اہل وطن کو مبارکباد۔