عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی// ہندوستان مغربی ایشیا میں جلد از جلد کشیدگی میں کمی اور امن کی بحالی کی حمایت کرتا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ فون پر بات چیت کے بعد کہا جس میں عالمی جہاز رانی کے لیے آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔یہ کال امریکی صدر کی جانب سے شروع کی گئی تھی، جس کے ایک دن بعد انہوں نے واشنگٹن کی جانب سے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے ایران کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن میں پانچ دن کی توسیع کی تھی۔
مودی نے سوشل میڈیا پر کہا، صدر ٹرمپ کا فون آیا اور مغربی ایشیا کی صورتحال پر مفید تبادلہ خیال ہوا۔انہوں نے کہا”بھارت جلد از جلد کشیدگی میں کمی اور امن کی بحالی کی حمایت کرتا ہے۔ آبنائے ہرمز کے کھلے، محفوظ اور قابل رسائی کو یقینی بنانا پوری دنیا کے لیے ضروری ہے۔ ہم نے امن اور استحکام کی کوششوں کے سلسلے میں رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا،” ۔ہندوستان میں امریکی ایلچی سرجیو گور نے یہ بھی کہا کہ دونوں رہنمائوں نے اہم شپنگ لین کو کھلا رکھنے کی اہمیت پر غور کیا۔