راجوری //راجوری میں پی ڈی پی کارکنان نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں تاخیر پر مقامی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی اور ڈاک بنگلہ کے میں احتجاج شروع کردیا ۔جونہی ایک وفد وزیر اعلیٰ سے ملنے اندر پہنچاعین اسی وقت ممبر اسمبلی راجوری قمر حسین چودھری کے پرسنل اسسٹنٹ کی قیادت میں کچھ لوگوں نے ڈپٹی کمشنر راجوری ہائے ہائے کے نعرے لگانے شروع کردئیے اور الزام عائد کیاکہ انہیں اندر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ۔ان کارکنان کوسیکورٹی فورسز زنے اندر آنے سے منع کردیا جس پر ڈپٹی کمشنر راجوری کے خلاف وہ سیخ پا ہوگئے اور انہوںنے نعرے بازی شروع کردی جس کی وجہ سے وہاں ملاقات کے انتظارمیںبیٹھے سینکڑوں لوگوں میں ہلچل مچ گئی تاہم پولیس اور سول انتظامیہ نے معاملے میں مداخلت کر کے حالات کو قابو کرلیا۔اس دوران ایس ایس پی راجوری موقعہ پر پہنچ گئے اور انہوںنے ماحول کو ٹھنڈا کیا ۔