اسلام آباد//عمران خان کی حکومت وزیرخزانہ رہے اسد عمر نے بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک کے سامنے مالی بحران سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم نے پرخطر قدم اٹھانے کے بجائے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )کے بیل آؤٹ پیکج کو منتخب کیا۔ مسٹر عمر نے کہاکہ مسٹر خان کو مالی بحران سے نمٹنے کے لیے متبادل حل بھی بتایاگیاتھا،لیکن انھوں نے پرخطر راستہ اختیار کرنے کے بجائے آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ پیکج کو قبول کیا۔ دی ایکسپریس ٹربیون کے مطابق ‘‘ اس سال مارچ میں میں وزیر اعظم کے پاس گیا اور انکے سامنے اعدادوشمار پیش کیا۔وزیر اعظم سے میں نے کہاکہ اب آئی ایم ایف کے پاس مالی امداد کے لیے جانا مجبوری نہیں بلکہ ایک متبادل ہے ۔’’ وزیرخزانہ کے عہدے سے ہٹنے کے بعد مسٹر عمر کو نیشنل اسمبلی کی مالی امور کی اسٹینڈنگ کمیٹی کا چیئر مین بنایاگیاتھا۔ انھوں نے یہ بات کراچی اسکول آف بزنس اینڈ لیڈرشپ کے ایک پروگرام میں کہی ۔یواین آئی