سرینگر// سرینگر سے ایک نواجوان دلی تک کا سفر پیدل چل کر پورا کر کے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملنے کاخواہشندہے۔سی این آئی کے مطابق فہیم نذیر شاہ سرینگر سے دہلی جا رہے ہیں ، امید ہے کہ ان کا 815 کلومیٹر کا سفر وزیر اعظم نریندر مودی کی توجہ حاصل کرے گا اور انہیں ان سے ملنے کا موقع ملے گا۔جموں و کشمیر کے سری نگر میں پارٹ ٹائم الیکٹریشن کے طور پر کام کرنے والے 28 سالہ نوجوان نے کہامیں وزیر اعظم مودی کا بہت بڑا پرستار ہوں۔دو دن پہلے شروع ہونے والے اپنے سفر پر مختصر وقفے لیتے ہوئے ، سری نگر کے شالیمار علاقے کے رہائشی شاہ کو یقین ہے کہ اس مشکل سفر کے اختتام پر ان کا وزیر اعظم سے ملنے کا خواب پورا ہو جائے گا۔انہوں نے کہامیں ان (مودی) سے ملنے کے لیے پیدل دہلی جا رہا ہوں اور مجھے امید ہے کہ وزیر اعظم کی توجہ اپنی طرف مبذول کروں گا۔ وزیر اعظم سے ملنا میرا خواب ہے۔شاہ نے کہا کہ وہ گزشتہ چار سالوں سے سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کو فالو کر رہے ہیں اور ان کی تقریر اور اقدامات نے میرے دل کو چھو لیا ہے۔ایک وقت ، جب وہ ایک جلسے میں خطاب کر رہے تھے ، وہ ’اذان ‘سن کر اچانک رک گئے جس سے عوام حیران رہ گئے ۔ ہمارے وزیر اعظم کے اس عمل نے میرے دل کو چھو لیا ۔شاہ نے کہا کہ پچھلے اڑھائی برس سے انہوں نے دہلی میں وزیر اعظم مودی سے ملنے کی کئی کوششیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے کشمیر کے آخری دورے کے دوران سیکورٹی اہلکاروں نے مجھے ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی۔شاہ نے کہا کہ اس بار مجھے یقین ہے کہ مجھے وزیراعظم سے ملنے کا موقع ملے گا۔