جموں//ودیامندرکلاسزجموں نے نیشنل ایڈمیشن ٹیسٹ ’NAT‘2019 کاانعقاد کیاجس کیلئے امتحانی مرکز وی ایم سی باہوپلازہ میں قائم کیاگیاتھا۔جے اینڈکے چیپٹرکے تمام اسکولوں کے طلباء نے تقابلی ٹیسٹ میں حصہ لیا۔علاوہ ازیں ودیامندرکلاسز نے کیرئیرکونسلنگ سیمینارکابھی انعقاد کیاجوکہ اپنی نوعیت کاپہلاسیمینارتھا۔اس دوران سیمینارمیں طلباء کے والدین نے بھی شرکت کی۔اس موقعہ پر طلباء کوامتحان کی تیاری کے حوالے سے اہم جانکاری فراہم کی گئی۔اس موقعہ پر طلباء کے والدین نے ودیامندرکلاسزکی کاوشوں کوسراہا۔