جموں //آئندہ دیوالی کے تہوار کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ سانبہ نے وجے پور میں مارکیٹ چیکنگ کی ۔امور صارفین و عوامی تقسیم کاری و فوڈ سیفٹی محکمہ کی مشترکہ کارروائی کے دوران قوانین کیخلاف ورزی کرنے پر 23دکانداروں کیخلاف معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر سانبہ سشما چوہان کی سربراہی میں قائم کردہ جوائنٹ ٹیم نے چیکنگ کے دوران غیر معیاری اشیاء خردنی فروخت کرنے والے دکانداروں و سبزی فروشوں سے 19ہزار سے زائد جرمانہ بھی وصول کیا ۔چیکنگ ٹیم نے تین نمونے بھی حاصل کئے تاکہ اشیاء خوردنی کے معیار کی جانچ کی جاسکے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی سربراہی والی ٹیم نے دکانداروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ فروخت کئے جانے والے ساز و سامان کی فہرستیں چسپاں رکھیں ۔انہوں نے کہاکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔