سرینگر // پازٹیو کشمیر کی جانب سے سرینگر میں ایک روزہ سیمنار کم انٹریکٹیو پروگرام منعقد ہوا۔ جس میں معروف سماجی کارکن بھارت راوت نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی جو کہ پازٹیو کشمیر کے سرپرست اعلی بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو برووئے کار لانے کی بے انتہاضرورت ہے تاکہ ان میں خود اعتمادیت کا جذبہ بیدار ہو۔ تقریبا کشمیر کے دس اضلاع سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے اس انٹریکٹیو پروگرام میں شرکت کی۔ سیمنار کے دوران متعدد نوجوانوں نے سوالات کرتے ہوئے اپنے خدشات کا اظہار کیا۔ جس دوران بھارت راوت نے انہیں تفصیلی جوابات دیئے اور انہیں مستقبل میںمحنت اور لگن کے ساتھ آگے بڑھنے کی تلقین کی۔ اس موقع پر نوجوان سماجی کارکن اور نائب کارڈنیڑر ایڈوکیٹ عدنان ماگرے بھی موجود تھے، جنہوں تنظیم سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ پازٹیو کشمیر کا یہ ہدف ہے کہ وہ کشمیر کے نوجوان کو ملک وقوم کی ترقی کی راہ پے گامزن کرے ۔ بھارت راوت نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیر کے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم نوجوانوں کے لئے مواقع فراہم کرانے کے لئے کوشاں رہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پازٹیو کشمیر نے یہ عہد کیا کہ وہ نوجوانوں کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے تاکہ وہ بہتر مستقبل کو حاصل کرنے کے اہل ہوں۔