عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// محکمہ موسمیات نے اگلے دو دنوں کے دوران جموں و کشمیر میں بکھرے ہوئے مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے اور آنے والے ہفتے کے دوران دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ 11اور 12 اپریل کو چند مقامات پر شام کی ہلکی بارش کے ساتھ موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ 13اور 14 اپریل کو موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان ہے، اس کے بعد 15 اور 16 اپریل کو مختلف مقامات پر ہلکی بارش کے ساتھ ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ 17 سے 20 اپریل تک موسم دوبارہ خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ نے کسانوں کو زرعی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا مشورہ دیا ہے، یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ اگلے چھ دنوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں بتدریج 4 سے 6 ڈگری سیلسیس تک اضافہ ہونے کی توقع ہے۔