جموں //پرنسپل چیف کنزرویٹر جنگلات سریش چُگ نے جموں میں محکمہ وائلڈ لائف کے کام کاج کا جائیزہ لیا۔ میٹنگ کے دوران موصوف کو مختلف ڈویثرنوں میں کام کاج کے بارے میں جانکاری دی گئی۔میٹنگ میں ریجنل وایلڈ لائف وارڈن جموں کے علاوہ صوبے کے دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اس موقعہ پر ایک پاور پوائنٹ پریذنٹیشن کے ذریعے جامبو چڑیا گھر کے کام کی پیش رفت کے بارے میں بتایا گیا کہ مارچ2018 تک اس پر10 کروڑ85 لاکھ روپے خرچ کئے گئے ہیں۔چیف وائلڈ لائف وارڈن نے چڑیا گھر میں مختلف کاموں کی مالی معاونت کے لئے اے پی او پروجیکٹ کو پھر سے داخل کرنے کی ہدایت دی۔