کھٹمنڈو// نیپال نے بھارتی نیوز چینلز پر پابندی عائد کردی۔ نیپال کی جانب سے بھارت کی تمام نیوز چینلز پر پروپیگنڈا چلانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ البتہ نیپال حکومت ابھی تک اس اقدام سے متعلق باضابطہ حکم جاری نہیں کررہی ہے لیکن متعدد میڈیا تنظیموں کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ہندوستانی نیوز چینلز میں سے کچھ کی جانب سے نیپال کے خلاف ہتک آمیز شوز سمیت نیپال سے متعلق رپورٹس کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل نیپال نے بہار میں اراضی کا دعوی کرتے ہوئے بھارتیوں کو پشتہ بندی کے کام سے روک دیا ہے۔نیپالی پارلیمان کے ایوان بالا کی جانب سے بھارتی علاقوں کو ملک میں شامل کرنے کے لیے ایک نئے سیاسی نقشہ کی توثیق کے بمشکل چار دن بعد میں نیپال نے ایک بار پر بھارت کے ساتھ اپنی بین الاقوامی سرحد کی تکرار کی ہے اور اس بار تنازع کا علاقہ بہار کے ساتھ نیپال کی سرحد ہے۔