سرینگر//نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر عبد الرحیم راتھرنے ان خبروں کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ وہ پارٹی چھوڑ کر کسی اور پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ’’میں نیشنل کانفرنس کے ساتھ تھا ،ہے اور رہوں گا‘‘ ۔عبد الرحیم راتھر نے جمعرات کوممبئی سے کے این ایس پر فون پر بتایاکہ جموںو کشمیر میںپھیلائی جا رہی ان خبروں کی تردید کرتا ہوں جن میں یہ بتایا گیا کہ وہ پارٹی کو چھوڑ رہے ہیںاور پیپلز کانفرنس میں شامل ہورہے ہیں ۔عبد الرحیم راتھر نے بتایا کہ ’’میں نیشنل کانفرنس میں ہوں ،تھا اور رہوں گا‘‘ ۔انہوں نے کہا ’’مجھے کسی کے ساتھ کوئی گلہ یا شکوہ نہیں ہے‘‘ ۔راتھر نے بتایا کہ صحت کے سلسلے میں ممبئی آیا ہوں لیکن یہاں پھیلائی جارہی خبریں من گھڑت ہیں۔انہوں نے بتایاایسا ہو نہیں سکتا کہ میں این سی کو چھوڑ دوں گا ۔ جموںو کشمیر میں پارٹی کے کئی لیڈران کی جانب سے کنارہ کشی اختیار کرنے پر راتھر نے بتایا این سی ایک مضبوط پارٹی ہے ،یہاں لوگ آتے جاتے ہیں کوئی فرق نہیں پڑتا ہے ۔