جموں//جموں وکشمیرصاف ستھرامومنٹ کاایک اجلاس یہاں نگروٹہ میں شوکت علی چوہدری کی صدارت میں منعقدہوا۔اس دوران مقررین نے نگروٹہ تحصیل کے ہائی اسکول دھمی ،مڈل اسکول دھمونی ،مڈل اسکول چھبا، مڈل اسکول سمبل لیہڑھ کادرجہ بڑھانے کامطالبہ کیاہے۔اس موقعہ پر شوکت چوہدری نے کہاکہ ریاست کے تمام اسکولوں میں اُردومضمون کوآٹھویں جماعت تک لازمی طورپرپڑھایاجاناچاہیئے ۔انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ گیارہویں اوربارہویں میں جدیدمضامین جن میں ٹورازم اسٹیڈی، انفارمیشن ٹیکنالوجی ،صحافت، فوڈسائنس ،پبلک ایڈمنسٹریشن ،ٹورازم ایڈمنسٹریشن ،فنکشنل انگلش ،انتھرولوجی، انوائرنمنٹ سائنس وغیرہ کومتعارف کرایاجائے ۔انہوں نے کہاکہ ریاست میں اساتذہ کیلئے ہرسال کم ازکم پچاس دن کی ٹریننگ لازمی قراردی جائے ۔اساتذہ کی ترقی کیلئے اہلیتی امتحان پاس کرنااوراس بنیادپرترقی دینے پربھی زوردیا۔