جموں//نٹرنگ نے چلڈرن تھیٹرکیمپ کے دوران کارٹونک ورکشاپ کاانعقاد کیا۔ورکشاپ کاانعقاد معروف کارٹونسٹ چندرشیکھرنے کیاتھا جوعالمی سطح پرمنفردکارٹون تیارکرنے کیلئے شہرت رکھتے ہیں ۔کارٹونک ورکشاپ کی توجہ کامرکزطلباء کی جانب سے تیارکیے گئے تخلیقی کارٹون تھے ۔چندرشیکھرجوبنٹی کارٹونسٹ کے طورپرجانے جاتے ہیں نے بچوں کوکارٹون بنانے کے فن کے بارے میں جانکاری دی۔اس موقعہ پربولتے ہوئے بلونت ٹھاکورنے کہاکہ کارٹون بچوں کے تصورکی پروازکاذریعہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ بہت بڑاشعبہ ہے جس کے ذریعے اظہاررائے کیاجاسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ نٹرنگ تھیٹرکیمپ کے دوران نوجوانوں کی صلاحیتوں کوبڑھانے کیلئے کوشاں ہے۔